جمعرات, اگست 24, 2017,
ہوم / دنیا / بھارت میں گائے کا گوشت غائب، پولٹری کی صنعت میں ریکارڈ منافع

بھارت میں گائے کا گوشت غائب، پولٹری کی صنعت میں ریکارڈ منافع


خام مال کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی سے پولٹری کمپنیوں کے منافع میں مسلسل اضافہ جاری ہے،رپورٹ
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں پولٹری کی صنعت ان دنوں ریکارڈ منافع کمار ہی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پولٹری فیڈکی قیمت پانچ سال میں کم ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ ہندو اکثریت رکھنے والے ملک میں گائے کے گوشت پر قانونی پابندی لگنے کے بعد مرغی کے گوشت کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولٹری کمپنیوں کے منافع میں مسلسل اضافہ جاری ہے کیونکہ اس حوالے سے خام مال کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب گائے ذبح کرنے اور اس کے گوشت کی فروخت کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے ہندو ملک بھارت میں جہاں گائے کو انتہائی مقدس مانا جاتا ہے، وہاں سیاسی جنگ اب عدالتوں میں لڑی جارہی ہے۔ادھر 31مئی کو مدراس ہائی کورٹ نے تامل ناڈو حکومت کی جانب سے گائے کی خریدوفروخت اوراسے ذبح کرنے پرعائد پابندی کو ختم کرنے پر مبنی فیصلہ جاری کیا۔واضح رہے کہ اس کاروبار میں زیادہ تر مسلمان شامل ہیں تاہم امکان ہے کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ ا?ف انڈیا کے سامنے جائے گا۔مویشی کے کاروبار پر پابندی سے پولٹری انڈسٹری کو کافی بڑھوتری ملی، اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ ممبئی میںبرائلر چکن کی قیمتوں میں اس سال اب تک اوسطاً 47فیصداضافہ ہوچکا ہیجبکہ چکن فیڈ میںاستعمال ہونے والے اہم اجزا یعنی کورن اور سویا مل کی قیمتیںبالترتیب سات اور دو فیصد تک کم ہوگئی ہیں۔پونا میں کام کرنے والی ایک بڑی پولٹری کمپنی کے چیئرمین اودھاو ا?ہیرکا کہنا ہے کہ پہلی بار پندرہ دنوں کے دوران برائلر چکن کی قیمت میں سوروپے فی کلو گرام کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس طرح پولٹری فارم کے اوسطاً مربوط مارجن میں تیس روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر سویا اور کورن کی قیمتوں میں گرمیوں کے موسم میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ اس دوران اس کی فراہمی میں کمی آجاتی ہیتاہم اس برس بہت اچھی فصل ،پیداوار زیادہ ہونے اور برآمدات میں کمی سے اس کی قیمت میں کمی ہوئی ۔یاد رہے کہ فیڈ، پولٹری انڈسٹری میں ہونے والے اخراجات کا دوتہائی ہوتا ہے۔سال 2014اور 2015میں خشک سالی اور خراب فصلوںسے حالات خراب رہے تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے۔بھارت کی سب سے بڑی پولٹری کمپنی کے شیئر میں گزشتہ روز ریکارڈ اضافہ ہوا جو مارچ میں ختم ہونے والی سہ ماہی سے تقریباً دگنا ہیجبکہ پورے سال کا منافع لگ بھگ سواارب بھارتی روپے کے مساوی ہے۔

Comments

comments