جمعرات, اگست 24, 2017,
ہوم / تفریحات / جنید جمشید کے بیٹے والد کی میراث آگے بڑھانے کیلئے پرعزم

جنید جمشید کے بیٹے والد کی میراث آگے بڑھانے کیلئے پرعزم


جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے والد کی پسندیدہ نعت ’’میرا دل بدل دے‘‘ ریکارڈ کرائی ہے
کراچی (ویب ڈیسک)جب 7 دسمبر 2016 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں جنید جمشید نے اس جہانی فانی سے کوچ کیا تھا تو ان کے بیٹوں نے اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا تھااور اب جنید جمشید کے بیٹے بابر نے اپنے والد کی پسندیدہ نعت ’’میرا دل بدل دے‘‘ ریکارڈ کرائی ہے۔بابر جنید جمشید نے اپنے والد کے ایک اور کلام ‘الہی تیری چوکھٹ پہ بھکاری بن کے آیا ہوں’ کو بھی اس سے پہلے ریلیز کیا تھا، جسے لوگوں میں کافی پسند بھی کیا گیا۔ان کے بڑے بیٹے تیمور نے بھی ایک نعت’’طیب و زمان‘‘ ریلیز کی ہے۔ایک فیس بک پوسٹ میں اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے والد جیسا بننے کی کوشش نہیں کررہا، میں تو ان کی میراث کو جاری رکھنے کی کوشش کررہا ہوں اور مجھے ہر ایک کی محبت، تعاون اور دعآں کی ضرورت ہے۔اس سے قبل تیمور اور بابر نے اپنے والد کو ہم ایوارڈز 2017 میں بھی خراج عقیدت پیش کیا تھا۔گلوکاری سے شہرت حاصل کرنے کے بعد تبلیغ دین کے لیے زندگی وقف کرنے والے جنید جمشید کے بیٹوں تیمور اور بابر نے ہم ایوارڈز شو میں سلمان احمد کے ساتھ ’’دل دل پاکستان‘‘ گایا تھا۔

Comments

comments