پیر, اکتوبر 23, 2017,
ہوم / تفریحات / رنبیر کپور نے اپنی والدہ کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا

رنبیر کپور نے اپنی والدہ کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا


کترینہ سے شادی میں روڑے اٹکانے پر رنبیر کا اب اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کا فیصلہ
ممبئی (ویب ڈیسک) مایہ ناز بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے والدین کی پسند سے شادی کی تمام خبروں کو مسترد کر دیا۔رنبیر کی کترینہ سے کنارہ کشی کے بعد ان کی والدہ نیتو کپور نے بیٹے کی شادی کے لیے لڑکیاں دیکھنا شروع کردی تھیں جس کے لیے وہ گزشتہ دنوں لندن بھی گئیں جہاں بھارتی خاندان سے اس حوالے سے ملاقات کی تھی، لیکن رنبیر نے اپنی والدہ کی ان تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران رنبیر نے اب والدہ کی مرضی سے شادی کی خبروں کو مسترد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی شادی کروں گا اپنی پسند کی لڑکی سے کروں گا جسے میں اچھی طرح جانتا ہوں گا اور اس کی سوچ میری سوچ سے باہمی اتفاق رکھتی ہوگی۔

Comments

comments