پیر, جون 26, 2017,
ہوم / اہم خبریں / آئندہ حکومت بناکر شریف فیملی کا کڑا احتساب ہم کرینگے‘ بلاول بھٹو

آئندہ حکومت بناکر شریف فیملی کا کڑا احتساب ہم کرینگے‘ بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف گملا سیاستدان ہیں اور سفارش کے ذریعے آگے آئے ان کا اصل احتساب انشاء اللہ 2018ء میں بننے والی پیپلزپارٹی حکومت کریگی ترجمان بلاول ہاس سے ہفتے کو شہباز شریف کی جے آئی ٹی میں پیشی اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو سے متعلق ردعمل کے طور پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں جن کے باعث جمہوریت مستحکم ہوئی شریف برادران رائونڈ محلات کی40لاکھ روپے بناکر عوام کو بے وقوف نہ بنائیں ابھی صرف ایک چوری پکڑی گئی ہے ڈاکے تو اگے ظاہر ہوں گے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا احتساب تو ہو رہا ہے لیکن ان کا اصل اور کڑا احتساب 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی ہماری حکومت ہی کریگی تاکہ ان کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھاکر ان کا اصل چہرہ عوام کو ظاہر کر دیں۔

Comments

comments