پیر, جون 26, 2017,
ہوم / اہم خبریں / آج چمپئن ٹرافی کا فائنل‘ پاکستانی شاہین بھارتی سورمائوں کو چت کرنے کیلئے بے قرار

آج چمپئن ٹرافی کا فائنل‘ پاکستانی شاہین بھارتی سورمائوں کو چت کرنے کیلئے بے قرار

اوول (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج کھیلا جائے گا کپتان سرفراز احمد بہترین کارکردگی دکھا نے کے لیے پر عزم ہیںچیئرمین پی سی بی کہتے ہیں 60 سال میں ٹیم کی اتنی اچھی فیلڈنگ اور فٹنس نہیں دیکھی جبکہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میڈیاپرمنفی باتوں سے کھلاڑیوں پر پریشر پڑتا ہے فائنل پاک بھارت میں ہونے کی درست پیش گوئی کرنیوالے رمیز راجا نے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پریشر نہ لے معمول کے مطابق کھیلے دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے جس طرح واپسی کی ہے وہ شاندار ہے مگر ہم جیت کیلئے پرعزم ہیں علاوہ ازیں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اوول کا قلعہ فتح کرنے کیلئے اپنی تیاریوں کا اغاز کردیا ہے اوول میں تین گھنٹے پریکٹس کے بعد پاکستانی کیمپ سے اچھی خبر یہ ائی ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے اور وہ فائنل میں بھارت کے خلاف شرکت کریں گے کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ نے یہی پیغام دیا ہے کہ ان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہیاور بھارت سے شکست کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہییہ پہلا موقع ہوگا جب اوول میں دنیا کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گاکوہلی اس ٹورنامنٹ میں اس اعزاز کا دفاع کرنے ائے ہیں جبکہ سرفراز نہ صرف خود کسی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کپتانی پہلی مرتبہ کر رہے ہیں بلکہ پاکستانی ٹیم بھی پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچی ہے بھارتی ٹیم گروپ میچوں میں اوول میں دو میچ کھیل چکی ہے پاکستانی ٹیم بر منگھم اور کارڈف کے بعد پہلی باراوول میں کوئی میچ کھیلے گی پاکستان بھارت میچ کے لئے شائقین کرکٹ کا جوش وخروش عروج پر ہے میچ کے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں جبکہ میچ کیلئے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر ہیہر کوئی اس فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے بے تاب ہے جن لوگوں پاس ٹکٹ ہیں وہ منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیںتوقع ہے کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کیخلاف شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گیرومان رئیس کی جگہ محمد عامر ٹیم میں شامل ہوں گیمیچ والے گرم موسم کی پیش گوئی ہے اس لئے پاکستان لیگ اسپنر شاداب خان کو ڈراپ نہیں کرے گا حالانکہ بھارتی بیٹسمین اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیںذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹ ارم فاسٹ بولرمحمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور بھارت کے خلاف 18جون کو چیمپئنز ٹرافی 2017کے فائنل میں قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Comments

comments