پیر, جون 26, 2017,
ہوم / اہم خبریں / جے آئی ٹی میں میچ ہار گئے‘ شریف برادران کا اصل گھر اڈیالہ جیل ہے ‘ عمران خان

جے آئی ٹی میں میچ ہار گئے‘ شریف برادران کا اصل گھر اڈیالہ جیل ہے ‘ عمران خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان جے آئی ٹی میں میچ ہار چکا ہے، نواز اور شہباز کا اصل گھر اڈیالہ جیل ہے۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ملزم اعلیٰ کی تقریر سنی۔ نجانے کونسی سازش کی بات کررہے ہیں۔ پاناما لیکس پاکستانی سازش نہیں، پاناما کیانکشافات ایک سال قبل ہوئے، برطانوی وزیراعظم کا نام آیا تو اس نے یہ نہیں کہا کہ یہ سازش ہے۔ سب کو پتہ تھا کہ شریف برادران کے میفیئر میں محلات ہیں لیکن مریم نواز نے کہا کہ میری اندرون وبیرون ملک جائیداد نہیں شہباز شریف نے جھوٹ بولا کہ 70 کی دہائی میں ان کا سب سے بڑاکاروبار تھا۔ ظلم ہوتے ہوئے بھی شریف خاندان کے بچے ارب پتی ہوگئے۔ کلثوم نواز کے سوا پوری شریف فیملی نے جھوٹ بولا انہوں نے کہا کہ ہاں ہم نے اپنے بچوں کے لیے فلیٹس خریدے تحریک انصاف کے چیرمین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم پر کریشن کا ایک کیس نہیں حالانکہ نواز شریف کیخلاف نیب میں 12 کیس پڑے ہیں، جمہوریت میں لیڈر جوابدہ ہوتاہے شریف خاندان کا کبھی احتساب ہی نہیں ہوا انہوں نے لوگوں کو رشوت دے کر خریدا۔ ہم اپوزیشن ہیں اور حزب اختلاف یہ سب کچھ پوچھتی ہے لیکن یہ لوگ مسلسل جھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہیں دونوں بھائیوں نے جے آئی ٹی کے سامنے ڈراما کیا، یہ لوگ 30 سال سے کرپشن کر رہے ہیں، یہ جے آئی ٹی میں خودپیش نہیں ہوئے انہیں بلایا گیا ہے۔

Comments

comments